ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

Jun 09, 2022 | 19:00:PM
گدھوں کی تعداد میں اضافہ
کیپشن: گدھا منڈی کا ایک منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)2021-22کے اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا مزید اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 2021-22کے اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد 56 لاکھ سے بڑھ کر 57 لاکھ ہو گئی جبکہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہواجو 4 کروڑ 24 لاکھ سے 4 کروڑ 37 لاکھ تک پہنچ گئی۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ سے 3 کروڑ 19 لاکھ ہو گئی جبکہ بکریوں کی تعداد 22 لاکھ اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 3 لاکھ سے 8 کروڑ 25 لاکھ ہو گئی۔ 
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،گھوڑوں کی تعداد4 لاکھ جبکہ خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی ،جبکہ اونٹوں کی تعداد بھی نہیں بڑھی اور یہ تعداد 11 لاکھ تک برقرار رہی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں 19 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی کل تعداد 5 کروڑ 15 لاکھ سے 5 کروڑ 34 لاکھ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟؟وزیر خزانہ نے اعلان کردیا