سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟؟وزیر خزانہ نے اعلان کردیا 

Jun 09, 2022 | 17:41:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ، وزیرخزانہ
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ۔اس موقع پر وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ سخت فیصلوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے ، اب ملک استحکام کی طرف آچکا ہے ۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ بیلنس آف پیمنٹ قابو سے باہر ہوچکا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک آچکے ہیں،آئندہ ہفتے چین 2.4 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی سمت کو سدھارنے کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ برینٹ کی قیمت 120 سے اوپر ہوچکی ہے ،اس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی ’’وصیت‘‘ سامنے آگئی