عمران خان نے روشن پاکستان کو اندھیروں میں بدل دیا۔ شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 14000 میگاواٹ اضافی بجلی بنا کر روشن پاکستان بنایا تھا ،عمران خان 14000 میگاواٹ اضافی بجلی اور صفر لوڈ شیڈنگ والا پاکستان بھی نہ چلا سکے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بدترین لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاہے، عوام گرمی سے بلک رہے ہیں، سکول کے بچے بے ہوش ہورہے ہیں، یہ صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے حکومت ملک بھر سے دہل دہلا دینے والے مناظرپر غور کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیاست ، الزام تراشی چھوڑے 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی، صفر لوڈشیڈنگ تھی اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں، عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں۔عمران نیازی صاحب کے بس کا معاملہ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے ۔پہلے ہی آپ نے روٹی سے لے کر بجلی تک ہر چیز مہنگی،عوام کو بے روزگار کردیا ہے۔ آٹا چینی دوائی کے بعد اب عوام بجلی سے بھی محروم ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے صرف پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی گئی تھی 9 سال میں خیبرپختونخوا میں 350 ڈیم نہ بن سکے جہاں سے پورے پاکستان کو بجلی سپلائی ہونا تھی ایک نیا یونٹ بنانا تو دور کی بات ، 3 سال میں پورے پاکستان کی بجلی کی سپلائی بھی بحال نہ رکھ سکے لائن لاسز میں کمی والا پاکستان ملا لیکن یہ حکومت لائن لاسز میں کمی برقرار نہ رکھ سکے۔ 93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان ملا، موجودہ حکومت نے اسے 82فیصد پر پہنچا دیا موجودہ حکومت کو کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے والا ملک ملا، ایل این جی کی دستیابی والا ملک ملا لیکن وہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بناکر عوام کے بجائے اے ٹی ایمز کو ریلیف دیتے رہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 1200 ارب گردشی قرض والا ملک ملا تھا جسے انہوں نے 2800 ارب پر پہنچا دیا حکومت اب کوئی نیا بہانہ تلاش کرے گی، نیا جھوٹ گھڑے گی، نیا الزام اور فریب کی نئی داستان لکھے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت منظور