یوکرین کو کلسٹربم دینے کا فیصلہ، امریکی صدر تحفظات دور کرنے کیلئے آج برطانیہ پہنچیں گے

Jul 09, 2023 | 19:06:PM
یوکرین کو کلسٹربم دینے کا فیصلہ، امریکی صدر تحفظات دور کرنے کیلئے آج برطانیہ پہنچیں گے
کیپشن: جوبائیڈن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین کو کلسٹربم فراہم کرنے کے فیصلے پر ناراض اتحادی ممالک کے تحفظات دور کرنے کیلئے آج برطانیہ پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے یوکرائن کو کلسٹر بم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر برطانیہ سمیت یوکرین جنگ میں امریکہ کے اتحادیوں نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
امریکی صدر جوبائیڈن اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے آج برطانیہ پہنچیں گے ،امریکی صدر جوبائیڈن برطانوی وزیراعظم اور اہم افراد سے ملاقات کیلئے آج برطانیہ پہنچیں گے ۔
کلسٹر بم کو سو سے زائد ممالک نے ممنوع قرار دے رکھا ہے،برطانیہ کینیڈا اور سپین نے یوکرائن کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی ۔
برطانوی وزیراعظم نے کہاہے کہ برطانیہ ان ایک سو زائد ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کلسٹر بم بنانے اور اس کے استعمال کی مخالفت میں دستخط کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری