برطانوی ایئرلائن نے طیارے سے 20 مسافر وں کو اتار دیا

Jul 09, 2023 | 17:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی ایئرلائن نے وزن زیادہ ہونے پر فلائٹ سے 20 مسافر اتار دیئے،یہ واقعہ تب پیش آیا جب پرواز خراب موسم اور ضرورت سے زیادہ وزن کے باعث تاخیر کا شکار رہی۔
تفصیلات کے مطابق جہاز کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 45 منٹ پر اڑان بھرنا تھی تاہم وہ سپین کے ایئرپورٹ سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرواز نہ کر سکا، جس کے بعد مسافروں کو رضاکارانہ طور پر اترنے کیلئے کہا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں جہاز کے پائلٹ نے کہا کہ ’آپ سب کا یہاں آنے کا شکریہ۔ کیونکہ آپ لوگ کافی سارے ہیں، آج ہمارے ایئرکرافٹ کا وزن بہت زیادہ ہے۔پائلٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’تاخیر کی کئی وجوہات ہیں، گرمی بہت زیادہ ہے، ہوا بہت تیز ہے اور جہاز کا رخ ٹھیک نہیں، اب آپ لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ آگے کیا ہوگا اور میں یہاں کیا کہنے آیا ہوں، میں نے اپنی آپریشن ٹیم سے بات کی ہے اور اس مسئلے کا حل اس طرح نکالا جا سکتا ہے کہ جہاز کے وزن کو کم کیا جائے۔‘
اس کے بعد پائلٹ نے 20 مسافروں کو دعوت دی کہ وہ پرواز سے اتر جائیں اور ’آج رات لیورپول‘ نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا