آئندہ حکومت میں وزیر اعظم کس جماعت کا ہو گا؟ اہم سیاسی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

Jul 09, 2023 | 10:39:AM
Future Government, Prime Minister, People's Party, Nawaz Sharif, big claim, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ حکومت میں وزیر اعظم پی پی پی یا پھر ن لیگ میں سے کسی ایک جماعت کا ہو گا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گےاور اس سے بننے والی حکومت میں وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) یا پھر پاکستان پیپلز پارٹی میں سے کسی ایک کا ہو گا۔ 
 پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ  ہوسکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں،اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کاجل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ، وجہ جان کر پاکستانی اداکار شرم سے پانی پانی ہو جائیں

منظور وسان نےکہا کہ پی پی پی کاموقف ہےکہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے، عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرےگی اور  بچےگا کوئی نہیں،پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے،کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہرآئیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پی پی پی یا ن لیگ کا ہوگا۔