شادی ہالز۔ ریسٹورنٹس اور ہسپتالوں میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Jul 09, 2021 | 19:34:PM
شادی ہالز۔ ریسٹورنٹس اور ہسپتالوں میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کراچی نے ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے ٹیسٹ یا انٹرویوز کیلئے بھی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر او پی ڈیز میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی، سرٹیفکیٹ لازمی ہونے کا اطلاق نجی و سرکاری ہسپتالوں پر ہوگا۔
نوکریوں کیلئے ٹیسٹ ،انٹرویو سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تمام نجی و سرکاری ادارہ امیدواروں کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے پابندہوں گے صرف وہی امیدوارٹیسٹ یا انٹرویو دے سکے گا جو ویکسی نیٹڈ ہو گا۔
دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، جس میں کہا صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا خلاف قانون ہے
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر شہری کیلئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجتماعی تقریباًت میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: