سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی گئی

Jan 09, 2024 | 23:29:PM
سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب  سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیلات  ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی گئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا ڈی آر او قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھیج دیا گیا، مراسلہ کے مطابق 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسران کو بھیجے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ سیاسی جماعتوں کی جانب نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے،سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیںریٹرننگ افسران کو مراسلے میں مزید  کہا گیا کہ  الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود نشانات کے علاوہ کوئی دیگر انتخابی نشان امیدوار کو نہ دیے جائیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئنز کو تیر،جمیعت علماء اسلام کو کتاب،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو اونٹ،قومی وطن پارٹی کو چراغ،تحریک لبیک پاکستان کو کرین،استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب ،عوام مسلم لیگ پاکستان کو قلم ،پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو،پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کو  پگڑی،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار،پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل،ایم کیو ایم حقیقی کو موم بتی اور پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اے این پی اور تحریک انصاف سمیت درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں

ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ سے  انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی،تحریک انصاف اور اے این پی سمیت درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات مراسلے میں نہیں بھیجے گئے  وہ انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کے باعث روکے گئے ہیں۔