ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت، آر او پیش نہ ہوا

Jan 09, 2024 | 20:16:PM
ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت، آر او پیش نہ ہوا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران احکامات کے باوجود این اے 130 کا ریٹرنگ افسر ٹریبونل میں پیش نہ ہوا، ٹریبونل نے آر او کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی

اس موقع پر ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرلیا اور  سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل پر آر او کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کی۔