پمز ہسپتال کے ملازمین کا بنی گالہ کے سامنے احتجاج کا اعلان

Jan 09, 2021 | 14:02:PM
پمز ہسپتال کے ملازمین کا بنی گالہ کے سامنے احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پمز ہسپتال کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے حوالے سے بنی گالا کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ ملازمین فیڈرل ہیلتھ الائنس ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ڈٹ گئے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا نجکاری کیخلاف احتجاج 6 ہفتے سے جاری ہے، جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف نعرے بازی کی اور بنی گالا کے سامنے جاکر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ملازمین نے کہا ہے کہ آرڈینس کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا انھوں نے مزید کہا کہ مختلف زبانوں میں بھی تقریر کر رہے ہیں کہ ایوانوں تک یہ آواز پہنچے۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز ہسپتال کی نجکاری کے بجائے انتظام بہتر کیا جائے اور ایم ٹی ائی آرڈیننس واپس لیا جائے ۔