تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں،نوازشریف کی حکومت بنانے کی دعوت

Feb 09, 2024 | 20:37:PM
تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں،نوازشریف کی حکومت بنانے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) عام انتخابات میں واضح برتری نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دیگر جماعتوں کو  حکومت بنانے کی دعوت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے،فرض بنتا ہےملک کوبھنورسے نکالنے کی تدبیر کریں،ضروری ہےکہ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر بیٹھیں ،اگر مکمل مینڈیٹ ملتا تب بھی دوسری پارٹیوں کو ساتھ بیٹھاتے ۔ 

نواز شریف کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،آزاد امیدوارزخمی پاکستان کو مشکل سےنکالنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں،
پاکستان کو مشکلات سے ہم نے پہلے بھی نکالا،پاکستان کے معاشی،دفاعی،معاشرتی نظام کو پہلے بھی مضبوط کیا،قوم جانتی ہے مسلم لیگ ن کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے،دس سے 12فیصد نتائج پر رائے قائم نہیں کرنی چاہیے،یہ سب کا پاکستان ہے،ذمہ داری بھی سب کی ہے،یہ صرف مسلم لیگ ن کا پاکستان نہیں ہے۔
نواز شریف نے حکومت بنانے کیلئے  ٹاسک  شہباز شریف کو سونپ دیا اور کہا کہ شہبازشریف آج ہی آصف زرداری سے ملاقات کریں،شہبازشریف،مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم سے ملاقات کریں ،سب کو دعوت دیتے ہیں پاکستان کیلئے ہمارا ساتھ دیں،ہم لڑنا نہیں چاہتے ، ہمیں مل کر بیٹھنا ہوگا ، میں دوسرے کے ساتھ موازانہ نہیں کرنا چاہتا ، اچھی بات ہوتی کہ ہمیں مکمل مینڈیٹ ملتا ، انشااللہ روشنیاں پھر لوٹیں گی،قوم کی حالت بدلےگی،دنیا کےساتھ تعلقات بہتر کریں گے۔