ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا معاملہ ، بڑی خبر آ گئی

Feb 09, 2023 | 17:43:PM
ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کا معاملہ ، بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز رہائش خالی کروانے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے5 مزید ممبران نے  پارلیمنٹ لاجز خالی کردیے ہیں ، امجد علی ، آفتاب صدیقی ،عطااللہ نے لاجز خالی کردیئے ہیں، شاہد خٹک ،فیض اللہ ،خرم شہزاد اور اورنگزیب کھچی نے بھی لاجز خالی کردیئے ہیں  اب تک مجموعی طور پر خالی ہونے والے لاجز کی تعداد 29 ہوگئی ہے ۔

 واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی آئی  کے مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی نے  سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ ہمیں کچھ روز کی مہلت دی جائے اس کے بعد ہم لاجز خالی کر دیں گے ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران کو 15دن کی مہلت دی تھی ،مہلت ملنے کے باعث سی ڈی اے نے ممبران سے زبردستی لاج خالی کروانا بند کر دیے تھے، پی ٹی آئی کے باقی ممبران رضاکارانہ طور پر لاجز خالی کر رہے ہیں۔