چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے30 نومبرکے اجلاس کا اعلامیہ جاری

Dec 09, 2023 | 20:48:PM
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے30 نومبرکے اجلاس کا اعلامیہ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے 30 نومبر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود لارجر بنچ تشکیل دیں گے،سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں یا اپیلیں قابل سماعت ہیں یا نہیں فیصلہ رجسٹرار آفس کرے گا،ناقابل سماعت قرار دی گئی درخواستوں پر چیمبر اپیلیں چیف جسٹس کی ہدایت کے بعد مقرر ہونگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی تشریح کی درخواستیں تین رکنی کمیٹی کے پاس بھیجی جائینگی،آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواستوں کو رجسٹرار آفس کمیٹی کے پاس بھیجے گا،کمیٹی طے کرے گی کہ آرٹیکل 184/3 کی درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سے متعلق اہم پیش گوئی