بولڈ لباس پر تنقید، فریال مخدوم کا ناقدین کو کرارا جواب 

Dec 09, 2023 | 10:46:AM
پاکستانی نژاد سابق باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا عمرہ ادائیگی کے بعد فلم فیسٹیول میں بولڈ لباس کا انتخاب کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد سابق باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا عمرہ ادائیگی کے بعد فلم فیسٹیول میں بولڈ لباس کا انتخاب کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

ماڈل، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فریال مخدوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرہ ادائیگی کے روح پرور مناظر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جس میں انہوں نے خود کو حجاب اور سیاہ عبایا میں چھپا رکھا تھا۔ 

بعد ازاں عمرہ ادا کرنے کے بعد فریال مخدوم نے اپنے شوہر سابق باکسر عامر خان کے ہمراہ  سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ  ریڈ سی فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں جہاں اس جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر علحیدگی کی افواہوں نے دم توڑ دیا وہیں فریال مخدوم کو عمرہ اداکرنے کے فوراً بعد بولڈ لباس کے انتخاب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مداحوں کی جانب سے بے شمار تنقید وار اور غم وغصے کے اظہار کے بعد بالآخر فریال مخدوم نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فریال مخدوم نے فیسٹیول سے لی گئی تصویر پوسٹ کی  جس میں انہیں سلور ریشمی گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے جو ٹانگ کے نیچے دائیں طرف سےکٹا ہوا تھا، اور اسی کپڑے کا ایک ٹکڑا اس طرح سے جوڑا گیا تھا  تھا کہ یہ سر کو ڈھانپنے کا کام کر رہا تھا۔

پوسٹ کے ساتھ طویل نوٹ میں ماڈل کا کہنا تھا کہ'مجھ سے کوئی بھی توقعات رکھنا بند کریں ،فیسٹیول میں پہنا گیا لباس طے شدہ تھا عمرہ نہیں'۔

فریال نے ناقدین پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزیدلکھا کہ'مجھے اپنی صفائی میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن میں نے سوچا کہ ایک بات واضح کردوں کہ میں اس سے قبل بھی کئی عمرے کرچکی ہوں تاہم یہ عمرہ طے شدہ نہیں تھا'۔

مزید پڑھیں:  مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

 ماڈل کا کہنا تھاکہ' مجھے بحیرہ احمر فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا اس لیے میں نے وہاں کی پرواز کی اور فیسٹیول میں شریک ہوئی لیکن جب میں وہاں موجود تھی تو میں مکہ مکرمہ نہیں جا سکی جو کہ صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر تھا یہی سوچ کر میں عمرہ ادا کرنے چلی گئی'۔  'عمرے کے بعد فیسٹیول میں شرکت کرنے اور لباس کے انتخاب سے جو منفی تبصرے مجھے سننے کو مل رہے ہیں  وہ مضحکہ خیز ہیں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ،'ہاں، میں ایک مسلمان ہونے کے ناطے  ہر روز اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور آہستہ آہستہ اس مقام پر پہنچ جاؤں گی، انشاء اللہ۔لیکن براہ کرم ایک بات سمجھ لیں کہ میں حجابی نہیں ہوں، اس لیے مجھ سے اس طرح کے لباس کی توقع کرنا چھوڑ دیں، درحقیقت مجھ سے کوئی توقعات رکھنا ہی بند کریں'۔

پوسٹ کے اختتام میں فریال کا کہنا تھا کہ،' مجھے سعودیہ میں بہت سے ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی جنہوں نے فلم فیسٹیول میں فلسطین کے بارے میں بات کی، جو کہ ایک قابل تعریف بات تھی'۔