دنیا میں کتنے بندے آن لائن سہولت سےمحروم۔؟۔رپورٹ پڑھیں

Dec 09, 2021 | 19:50:PM
یو این او، رپورٹ، آن لائن
کیپشن: یو این او رپورٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں ہر تین میں سے ایک فرد کبھی بھی آن لائن نہیں ہوا۔ اس طرح کل دو ارب90 کروڑ افراد اس سے محروم ہیں, جو عالمی آبادی کا 37 فیصد ہے۔ اس کا انکشاف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ٹیلی کمیونکیشن بیورو نے کیا ہے۔

ایرانی اردو ویب رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا تھا اور اب مجموعی طور پر چارارب 90  کروڑ افراد آن لائن رسائی رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں لوگوں نے انٹرنیٹ سے رابطہ کیا اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فورسز سے جھڑپ میں3کشمیری نوجوان شہید

رپورٹ کےمطابق اس اضافے پر اقوام متحدہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لیکن اسی وبا نے عالمی انٹرنیٹ خلیج یا ڈجیٹل ڈیوائڈ کو بھی واضح کیا ہے۔ اس سے بچے اور اساتذہ بالخصوص متاثر ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ صورتحال مزید مشکل ہوگئی اور لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔حیرت انگیز طور پر امریکہ کے پسماندہ اور غریب ترین علاقوں میں بھی لاکھوں بچے اور ان سے وابستہ اساتذہ بھی ہارڈویئر اور انٹرنیٹ سے دور تھے۔ اس طرح لاکھوں کروڑوں بچوں کا بہت زیادہ تدریسی نقصان ہوا ہے اور مزید ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’آجا تے بہہ جا سائیکل تے‘‘  ترک نژادجرمن وزیر کی ویڈیو وائرل