ایک اور بھاری دن۔۔ کورونا مزید60 زندگیاں نگل گیا ، 2963 نئےمریض

Dec 09, 2020 | 09:13:AM
 ایک اور بھاری دن۔۔ کورونا مزید60 زندگیاں نگل گیا ، 2963 نئےمریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کی  دوسری لہر کی شدت میں کمی نہ آسکی۔24گھنٹوں میں  2963 نئے مریض سامنے آگئے ،مہلک وبا نے مزید60زندگیوں کے چراغ بجھادئیے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے اموات:

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید60فراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ 9 نومبر کو کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7000 تھی جبکہ 9 دسمبر 2020 کو یہ تعداد بڑھ کر 8 ہزار 547ہوگئی ہے۔  پنجاب میں 3 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، بلوچستان میں 170، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 کورونا کیسز کے اعدادو شمار:

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید  2 ہزار 963  افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، بلوچستان میں 17 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761، اسلام آباد میں 33 ہزار 420 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 کورونا کے صحتیاب مریض اور ایکٹوکیسز:

  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  38 ہزار 92  کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 65 ہزار 944  ہوگئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 271  مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 498کی حالت تشویشناک ہے۔