رشوت دیکر عہدہ لینے کا الزام، اینٹی کرپشن نے 2 وائس چانسلر کو طلب کر لیا

Aug 09, 2023 | 17:55:PM
رشوت دیکر عہدہ لینے کا الزام، اینٹی کرپشن نے 2 وائس چانسلر کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول) رشوت دیکر قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ لینے کا الزام، اینٹی کرپشن نے 2 وائس چانسلر کی طلبی کا سمن جاری کر دیا۔

رشوت دیکر قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ لینے کے معاملے میں اینٹی کرپشن پنجاب 2 وائس چانسلرز کے خلاف  حرکت میں آگئی، اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے کمالیہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر  اور  جھنگ یونیورسٹی کے سابق قائم مقام وئس چانسلر کوطلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصدق ملک نے روسی تیل سے متعلق نوید سنا دی

اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے جاری کردہ سمن میں کمالیہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد نظیر اور جھنگ یونیورسٹی کے سابق قائم مقام وائس چانسلر اور موجودہ ڈین فیکلٹی آف آئی بی اے پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ممتاز انور چودھری کو 16 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی، دونوں شخصیات کو 16 اگست کو لاہور ریجن ڈائریکٹوریٹ آفس طلب کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے پی یو ٹاون تھری میں اربوں کی کرپشن پر کمالیہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد رشید کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر رکھی ہے۔