صارفین کی سہولت کیلئے ٹوئٹر کا نیا ٹول متعارف

Apr 09, 2022 | 15:37:PM
 ٹوئٹر کا نیا ٹول متعارف
کیپشن: ٹوئٹر کا نیا ٹول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے صارفین کی ناخوشگوار گفتگو سے  جا ن چھڑانے  کے لیے  نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔

ٹوئٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ  کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ہم ’اَنمینشننگ‘ ٹول کا تجربہ کر رہے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے سکون کو بچانے اور بات چیت سے خود کو نکالنے میں مدد فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے  تاہم  یہ ٹول صرف پلیٹ فارم کی ویب پر اور مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

 نئے ٹول کو  ’اَنمینشننگ‘ (unmentioning) کا نام دیا گیا ہے جو صارفین کو  خاموشی سے کسی بھی ناخوشگوار گفتگو چھوڑنے کی اجازت دے گا۔

 How do you say “Don’t @ me,” without saying “Don’t @ me”?

جن صارفین کو یہ ٹول دستیاب ہے وہ مینو سے اس آپشن کا انتخاب کریں گے جو ٹویٹ کے کونے میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد صارفین ’لیوو دِس کنورسیشن‘ پر کلک کر سکتے ہیں۔اس موقعے پر صارف کو گفتگو سے ہٹا دیا جاتا ہے یعنی اس صارف نام گفتگو سے نکال دیا جاتا ہے تاکہ اس کا دوبارہ ذکر نہ کیا جائے اور اس طرح اسے مزید نوٹیفیکیشنز نہیں بھیجے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی ۔ متحدہ اپوزیشن اور حکومت میں معاہدہ ہو گیا

اب تک صارفین کے پاس ٹوئٹر پر ہونے والی کسی بھی گفتگو سے باہر نکلنے کا کوئی آسان طریقہ نہیں تھا لیکن کچھ عرصے سے ’میوٹ‘ کا آپشن موجود ہے تاہم جوابات کی چین سے حقیقی طور پر نکلنے کا واحد طریقہ خاص طور پر موجود نہیں تھا۔

یہ ان صارفین کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے جنہیں ہراساں کیا یا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آپ نے گھبرا نہیں۔ پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی کی سیلفی ویڈیو جاری