فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈختم 

Apr 09, 2022 | 09:42:AM
فرح خان، فائل فوٹو
کیپشن: فرح خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) ختم کیا جانے والا ریکارڈ فرح خان کی سفارشات پر تبدیل ہونے والے اعلیٰ سرکاری افسران سے متعلق تھا۔
 تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون اوّل کی قریبی سہیلی فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈ ایوان وزیر اعلیٰ سے مبینہ طور پر ختم کروا دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر ختم کیا جانے والا ریکارڈ  تبدیل ہونے والے اعلیٰ سرکاری افسران سے متعلق تھا۔

 دوسری جانب خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی گئی ہے،فرح خان کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے بھی اپنی اہلیہ پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرح خان کا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      ہوشربا مہنگائی میں انوکھا تحفہ :دلہا دلہن حیران