اپوزیشن کے انتشار کی وجہ سے حکومت خوش ، مگر یہ خوشی زیادہ دیر نہیں رہے گی،مولابخش چانڈیو

Apr 09, 2021 | 19:42:PM
اپوزیشن کے انتشار کی وجہ سے حکومت خوش ، مگر یہ خوشی زیادہ دیر نہیں رہے گی،مولابخش چانڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو کاکہناہے کہ حکومت اپوزیشن کے انتشار کی وجہ سے خوش ہے، مگر یہ خوشی زیادہ دیر نہیں رہے گی، اتوار کو پی پی پی سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی حالات کا جائزہ لے گی،پی پی پی کی کوشش ہوگی کہ اپوزیشن کا اتحاد مضبوط ہو تاکہ حکومت کو جلد از جلد گھر بھیجا جائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ملاقات کی، بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات میں سیاسی ، ملکی حالات اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی حکومت مخالف تحریک مزید تیز کرے گی، پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کی طویل کوششوں سے بنا جس نے حکومت کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا، کامیابیوں کی باوجود کچھ جماعتوں کے رویے کی وجہ سے اتحاد خطرے میں پڑ گیا۔
 سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہاکہ ایک اہم اتحادی جماعت اے این پی الگ ہو گئی، پی پی پی نہیں چاہتی کہ اتحاد ٹوٹے، امید کرتے ہیں کہ دوسری جماعتیں بھی وسیع نظری کا مظاہرہ کر کے الگ ہونے والی جماعت کو واپس لائیں گے،پی پی رہنما نے کہاکہ اتحاد دباؤ سے نہیں باہمی عزت احترام اور اعتماد کے ساتھ چلائے جاتے ہیں،پی ڈی ایم کے خطرے میں پڑنے سے حکومت مخالفوں اور عوام میں مایوسی بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارعمران عباس کی ’ کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ گانے کی ویڈیو وائرل