چینی سیکنڈل میں اہم پیش رفت، نوازشریف کا دست راست نیب میں طلب

Apr 09, 2021 | 16:08:PM
چینی سیکنڈل میں اہم پیش رفت، نوازشریف کا دست راست نیب میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت،قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے شوگر اسکینڈل تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے  آئی ہے اور نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دست راست اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جاوید کیانی کو طلب کیا ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ نیب حکام نے وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو بھی 14 اپریل کو راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔
نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صنعت و پیداوار کے اکائوئنٹ مزمل پاشا 13 اپریل کو پیش ہوں جب کہ پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کر لیا گیا۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی جس کے لئے انہیں سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آر یا پار۔۔جہانگیر ترین آج فیصلہ کریں گے۔۔؟