فیصل آباد، نجی بنک مینیجر اور سٹاف صارفین کو 50 کروڑ کا چونا لگا کر امریکا فرار

Sep 08, 2023 | 22:19:PM
فیصل آباد، نجی بنک مینیجر اور اسٹاف صارفین کے 50 کروڑ کو چونا لگا کر امریکا فرار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول) نجی بینک کا ایریا منیجر کھاتے داروں کے 50 کروڑ روپے لیکر امریکا فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن میں واقع نجی بینک کا ایریا منیجر 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈبل پیسے کا لالچ دے کر 50 کروڑ روپے لیکر امریکا فرار ہوگیا۔

ایف آئی سے حکام کے مطابق 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز اس سے متاثر ہوئے ہیں، ایریا منیجر عمار کیانی 5 ماہ سے متوازی بینکنگ چلا رہا تھا، ملزم نے کھاتے داروں کو زیادہ منافع کا لالچ دیکر رقم لی۔

عمار کیانی

یہ بھی پڑھیے: بجلی چوری کیخلاف پہلاری ایکشن،ایس ڈی او کو تبدیل کردیا گیا

ایف آئی اے حکام کے مطابق عمار کیانی نے رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے کھاتے داروں کو جعلی دستاویزات دیں، ملزم نے بینک کی 8 برانچز کے عملے کو بھی ساتھ ملا رکھا تھا۔

ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ فراڈ میں ملوث دوسرے بینک افسران اور ملازمین بھی یورپ فرار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے بنک مینجر عمار کیانی سابق ڈسٹرکٹ ناظم فیصل آباد رانا زاہد توصیف کا داماد ہے۔