سردار تنویر الیاس کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ باغ

Sep 08, 2022 | 15:49:PM
سردار تنویر الیاس کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ باغ
کیپشن: تنویر الیاس
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کی  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے پہلا دورہ باغ کا کیا ، عوام نے بھر پور عوامی طاقت کا مظا ہرہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے استقبال کے لیے باغ کے علاوہ راولاکوٹ اور مضافاتی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں بھرپور عوامی اجتماع نے سردار تنویر الیاس خان کی عوامی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔  وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقہ اور حلقہ انتخاب میں آئے تو ان کے استقبال کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے ۔وزیراعظم پروگرام کے مطابق مظفرآباد سے دیگر ساتھی وزراءکے ہمراہ باغ کے لیے روانہ ہوئے تو راڑہ اوردولائی کے مقام پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں اور حلقہ انتخاب سے ووٹرز نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پرجوش نعرے لگاکر اپنے ہر دلعزیز قائد کا استقبال کیا۔وزیراعظم کا قافلہ جگہ جگہ استقبال کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور شام کے بعد جلسہ عام میں پہنچ سکا جہاں سردار تنویر الیاس خان نے اپنے روایتی انداز میں پرجوش خطاب کیا اور بھرپور استقبال پر پارٹی کارکنوں اور حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔سردار تنویر الیاس خان نے عوامی توقعات اور خواہشات کے عین مطابق اپنے حلقہ انتخاب اور باغ کے لیے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم کے استقبال کے لیے عوام کی دلچسپی اور جو ش وخروش دیدنی تھی ،لوگ کئی دن پہلے سے وزیراعظم کے استقبال کے لیے انتظامات کررہے تھے ، وزیراعظم کے استقبالیہ پروگرام اور جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ 


سردار تنویر الیاس خان کے بارے میں عوامی سطح پر یہ تاثر مضبوط ہوگیا ہے کہ اپنے ویژن کے مطابق وہ خطہ کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سردار تنویر الیاس خان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی،کابینہ اور جماعتی کارکنوں کے لیے بھی امید کی کرن کے طورپر سامنے آئے ہیں اور ان سے یہ امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ بروئے کار لائیں گے۔سردار تنویر الیاس خان کے دورہ باغ کے دوران والہانہ اور شاندار استقبال کے بعد ان کے خلاف پارٹی کے اندر اور باہر سے جاری سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔


سردار تنویر الیاس خان مثبت جمہوری طرز عمل کے ذریعے تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی کے تحت آزادکشمیر میں بڑے بڑے سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔اس وقت سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر کے مقبول اور مشہور ترین سیاست کار کے طورپر اپنی صلاحتیں منوانے میں کامیاب ہیں۔خطے کے بے روزگار نوجوان وزیراعظم سے امیدیں وابستہ کررہے ہیں کہ انہیں معاشرے میں مثبت اور جاندار کردار ادا کرنے کے لیے اہلیت،صلاحیت کے مطابق روزگار کے مواقع دیں گے۔