فارن فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت ، پی ٹی آئی کی 14 کمپنیوں کا سراغ مل گیا

Oct 08, 2022 | 18:37:PM
فارن فنڈنگ کیس، اہم پیش رفت، تحریک انصاف، چودہ کمپنیوں، سراغ لگا لیا،
کیپشن: ایف آئی اے، پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ،ایف آئی اے نے تحریک انصاف کی بیرون ملک چودہ کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیلئے بنایا گیا،کمپنیوں کے ذریعے بھاری رقوم چئیرٹی کے نام پر پاکستان منتقل کی گئیں ،چودہ کمپنیوں میں کچھ کمپنیوں کے اکاؤنٹ ٹرانزیکشن کے بعد بند بھی کرادئیے گئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ نان پرافٹ آرگنائزیشن کے نام پر 2015 میں برطانیہ میں تحریک انصاف کشمیر یو کے لمیٹیڈ بنائی گئی، 2012 میں تحریک انصاف بیلجیم کی نام سے کمپنی بنائی گئی ،2007 میں تحریک انصاف کینیڈا اور 2005 میں تحریک انصاف آسٹریلیا کے نام سے کمپنیاں بنائی گئیں، امریکہ ٹیکساس میں تحریک انصاف این اے ایل ایک سی بنائی گئی،
ایف آئی اے ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈا میں پی ٹی آئی کینیڈا کے نام سے ایک اور کمپنی بھی بنائی گئی،ڈنمارک میں پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے نام سے کمپنی بنائی گئی ،جرمنی میں پاکستان تحریک انصاف ڈوئچے کے نام سے کمپنی بنائی گئی،ذرائع کاکہناتھا کہ کینیڈا میں ہی پاکستان تحریک انصاف اورسیز کے نام سے ایک کمپنی بنائی گئی ،برطانیہ میں 2010 میں پاکستان تحریک انصاف یوکے پی ٹی آئی یوکے کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی ،امریکہ نیو جرسی میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی ،امریکہ ٹیکساس میں ہی ایک اور کمپنی 2018 کے الیکشن کے وقت تحریک انصاف یو ایس اے ایل ایل سی کے نام سی کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ 2014 میں پی ٹی آئی ڈنمارک کے نام سے کمپنی بنائی گئی ،2013 میں فن لینڈ میں پاکستان تحریک انصاف فن لینڈ کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی ،ذرائع کاکہناہے کہ کمپنیوں کے ریکارڈ کی چھان بین کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،کمپنیوں کو آپریٹ کرنے والے افراد کے متعلق بھی انکے ممالک سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کل جزوی موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری