عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Nov 08, 2023 | 08:48:AM

(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں ایک دن میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔

خام تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں چین کی خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ او سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا، سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اثرات کو چینی مارکیٹ نے کور کیا ہے ،نومبر اور دسمبر میں چینی ریفائنرز کی خام تیل کی طلب میں کمی کو محدود کرسکتی ہیں، مارکیٹ کی نظریں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کی بگڑتی صورتحال، پنجاب حکومت کا جمعرات سے سوموار تک چھٹی کا اعلان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں، چینی معیشت کے اعدشمار نے مارکیٹ میں بھونچال پیدا کردیا، امریکی خام تیل ایک دن میں 4.35 فیصد کی بڑی کمی ہوگئی، امریکی خام تیل 3.50 ڈالر سستا ہوکر 77.30 ڈالر فی بیرل تک گرگیا، لندن برینٹ آئل بھی ایک دن میں 4.24 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 3.81 ڈالر سستا ہوکر 81.57 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی معیشت کے حوالے سے خدشاد پر سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ ہے۔

مزیدخبریں