سردی میں اضافہ کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Nov 08, 2022 | 21:28:PM
سردی میں اضافہ کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: سردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں گیارہ نومبر سے سردی میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر اور مضافات میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں خنکی زیادہ ہو گی،محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ سے 19 سینٹی گریڈ کے درمیاں رہنے کا امکان ہے۔ 

دن میں درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک رہے گا- شہر میں سردی کی شدت تین روز تک برقرار رہے گی, چودہ نومبر کو درجہ حرارت بڑھ جانے کا امکان ہے, بلوچستان میں چودہ نومبر کو مغربی ہواؤں کا گزر ہوگا جس سے درجہ حرارت معمولی بڑھنے کا امکان ہے۔