زیادتی کا شکار لڑکی نے تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پرایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Nov 08, 2021 | 15:30:PM
بھارت  ،  زیادتی،  لڑکی، تصاویر، انٹرنیٹ ،وائرل ، موت،پولیس 
کیپشن:  زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت  میں  زیادتی کا نشانہ بننے والی  لڑکی نے اپنی تصاویر انٹرنیٹ وائرل ہونے پر زہر کھا کر موت کو گلے لگا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مادھیا پردیش کے ضلع مورینا میں پیش آیا جہاں ظالم شخص نے لڑکی کو  زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی تصاویر واٹس ایپ پر وائرل کر دیں، مادھیا پردیش کے ضلع مورینا  کے کنچ پورا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی کو جب اس کے شوہر نے بتایا کہ اس کی تصاویر گاؤں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں تو اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا مگر دوران علاج اس کی موت ہو گئی ۔

لڑکی کے دیور نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی کی گزشتہ سال شادی کی تھی ، میرا بھائی پٹرول پمپ پر مزدوری کرتا ہے ،  گاؤں والے نے میرے بھائی کو بھابھی کی  تصاویر کے وائرل ہونے سے متعلق بتایا تھاجس پر میرے بھائی نے بھابھی سے تصاویر کے بارے میں معلوم کیا تو بھابھی نے بتایا کہ بھولا نامی شخص جو کہ ہمسائے میں بننے والے گھر میں مزدوری کر رہا ہے نے کچھ ہفتے قبل مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ، اس لئے معاشرے کے ڈر سے میں نے کسی کو نہیں بتایا،دیور کا کہناتھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرنے کیلئے کوئی بیان نہیں لیا ہے ، اگر پولیس نہیں آتی تو ہم بھولا کے خلاف درخواست دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیںسابق وزیر اعظم نے میرے ساتھ زیادتی کی، ٹینس کھلاڑی نے سنگین الزامات عائد کردئیے
 پولیس کا کہناہے کہ ہمارے پاس خود کشی کی اطلاع آئی ہے لیکن ابھی تک زیادتی کی کوئی بھی شکایت نہیں آئی اور نہ ہی وائر ل ہونے والی تصاویر سے متعلق کچھ ملا ہے ،خاندان صدمے میں تھا جس کے باعث ہم نے ان کا بیان فوری نہیں لیا ۔