ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

May 08, 2023 | 22:33:PM
ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت
کیپشن: شاہد ریاض گوندل کا عمران خان کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل باضابطہ طور پرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھنے والے شاہد ریاض گوندل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس موقع پر چیئرمین کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب ،مسرت جمشید چیمہ،سینئر صحافی و اینکر پرسنز حبیب اکرم، ایاز خان ، کاظم خان اورپنجاب کے سابق وزرائے توانائی اور صحت بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی پر 9 چھٹیاں، بڑی خبر آگئی
شاہد ریاض گوندل نے پی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں،بطور وزیر اعظم چیئرمین عمران خان نے مشکل حالات میں پاکستانی معیشت کو سنبھالا اورپاکستان میں بے مثال فلاحی اقدامات کئے،ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہد ریاض گوندل کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ہے،خیال رہے کہ شاہد ریاض گوندل توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھتے ہیں ، اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ