محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانات کا طریقہ کار تبدیل