پی ٹی آئی نے بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ کو حلال کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیخلاف بات کی: شرجیل میمن

May 08, 2023 | 15:58:PM
پی ٹی آئی نے بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ کو حلال کرتے ہوئے وزیر خارجہ کیخلاف بات کی: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) رہنما پیپلز پارٹی میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کی فنڈنگ کو حلال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کے خلاف بات کی۔

سندھ آرکائیو کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ کہ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کی فنڈنگ کو حلال کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کے خلاف بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اومان ایئر  کے طیارے میں مسافر کی طبعیت خراب،کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل لینڈنگ

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنٹ کو پاکستان میں لاڈلے کی حیثیت ملنا ملک کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نیب تحقیقات کرے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کل کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کراچی سمیت پورے سندھ میں پیپلز پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے، جماعت اسلامی کو کراچی کے عوام برسوں سے جانتے ہیں، حافظ نعیم نے سہ پہر تین بجے کی پریس کانفرنس میں کی شکست کا اعتراف کرلیا تھا۔