اسرائیلی فوج کا مسجدالاقصیٰ پر حملہ، 200 سے زائد فلسطینی زخمی،2شہید

May 08, 2021 | 15:23:PM
 اسرائیلی فوج کا مسجدالاقصیٰ پر حملہ، 200 سے زائد فلسطینی زخمی،2شہید
کیپشن: اسرائیلیوں کا مسجد اقصی پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)یوم القدس کے موقع پر  اسرائیلی فورسز کے مسجد الاقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی زخمی اور  2 شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصی اور مشرقی بیت المقدس پر حملہ کر دیا،حملے میں اسرائیلی فورسز کے تشدد سے 205 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک فلسطینی ہوا۔امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، اردن اور خلیجی تعاون کونسل نے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔اسرائیل کی سپریم کورٹ پیر کو فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گی۔

 حملے کے دوران اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد اقصی میں گھس گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، دنیا بھر میں مسلمانوں کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:    سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی ملک نے پاکستانیوں پر بڑی پابندی لگادی