شہباز ’’پرواز‘‘ نہ کرسکے !!!

May 08, 2021 | 09:05:AM
شہباز شریف کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا
کیپشن: شہباز شریف کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہباز شریف کوعدالتی احکامات کےباوجود امیگریشن کی جانب سے سسٹم میں کلیئرنس نہ ہونےپرلندن جانے سے روک دیا گیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو  نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو علاج کے سلسلے میں لندن روانہ ہونا تھا،امیگریشن حکام نے صدرمسلم لیگ(ن) شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا، عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا اور عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے،ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے۔ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔

 شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا جس پرانہیں کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔قطر ائیر لائن کی پرواز کیو آر 621 اپنے مقررہ وقت چار بجکر پچاس منٹ پر لاہور سے دوحہ کے لئے پرواز کرگئی۔ شہباز شریف اور لیگی قیادت آج قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کر رہی ہے، شہباز شریف کا نام ایک اور لسٹ میں شامل کر دیا، چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، وکلاء سے مشاورت جاری ہے، عدالت جائیں گے۔

لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں، یہ سلیکٹڈ حکمران کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    قومی ایئر لائن کے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان