محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

Mar 08, 2024 | 19:27:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بعض علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران جیوانی، گوادر، کیچ، تربت، آوران، لسبیلہ، خضدار اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم انوار الحق 60 لاکھ روپے کے نادہندہ، وزارت ہاؤسنگ نے نوٹس جاری کر دیا