پاکستان سے چین کو20ملین ڈالر کا ابلا ہوا گوشت ایکسپورٹ

Mar 08, 2024 | 15:10:PM
پاکستان سے چین کو20ملین ڈالر کا ابلا ہوا گوشت ایکسپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان )ملکی معیشت کیلئے اچھی  خبر  ہے کہ پاکستان سے چین کو 2 ماہ میں 2 کروڑ ڈالر مالیت کے بوائل میٹ(ابلے ہوئے گوشت) کی ایکسپورٹ کی جاچکی ہے۔

چین کی جانب سے تیسرے مذبح خانے کی منظور ی کے  بعد آئندہ مالی سال کے اختتام تک بوائل میٹ کی ایکسپورٹ 6 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی چیف ایگزیکٹو (سی ٹی او)زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی بوائل میٹ کیلئے بات چیت جارہی ہے ،فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے گزشتہ دو ماہ میں چین کو 20 ملین ڈالر کا بوائل میٹ ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے،پاکستان سے دو سلاٹر ہاؤس کو چین نے منظور کیا ہے،تیسرے سلاٹر ہاؤس کی منظوری کا عمل جاری ہے ،امید ہے وہ بھی رواں ماہ تک منظور ہوجائے گا۔انہوں  نے کہا کہ  امید ہے اگلے مالی سال کے اختتام تک چین کو بوائل میٹ کی ایکسپورٹ 60 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

سی او ٹی ڈیپ نے کہا کہ  چین کا وفد پچھلے دنوں آیا تھا وہ مزید سلاٹر ہاؤس کی مانگ کر رہا تھا،دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بوائل میٹ کے لئے بات چیت جارہی ہے،فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ میں بھی رواں سال زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 31 ملین ڈالر کی فریش اور فروزن میٹ کی ایکسپورٹ ہوئی تھی،رواں سال اس کی ایکسپورٹ دگنی سےزیادہ ہوکر 65 ملین ڈالر ہوجائے گی ۔

زبیر موتی والا سی او ٹی ڈیپ نے کہا کہ  پاکستان سے یو اے ای،سعودی عرب ،امریکا ،یورپ کو فروزن اور فریش میٹ ایکسپورٹ کیا جاتا ہےان ممالک میں پاکستانی میٹ کے بہت اچھے ریٹ مل رہے ہیں۔