ٹک ٹاک کا کمائی کے لیے نیا فیچر متعارف

Mar 08, 2023 | 19:16:PM
ٹک ٹاک کا کمائی کے لیے نیا فیچر متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور و معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کو پیسے کمانے کا نیا موقع دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جانی والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ کمپنی صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ،سیریز، کے نام سے متعارف کرا رہی ہے جس سے صارفین پیسے کما سکیں گے۔ 

سیریز فیچر  کے اہل صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ سکیں گے جن تک رسائی کے لیے دوسرے صارفین کو پیسے ادا کرنا پڑیں گے۔دراصل اس ویڈیو البم کو ہی سیریز البم کا نام دیا گیا ہے۔  ہر سیریز البم میں 80 ویڈیوز شامل کی جا سکتی ہیں اور ہر ویڈیو 20 منٹ تک کی ہو سکتی ہے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کی میوزک ویڈیو میں اداکاری، سوشل میڈیا پر وائرل

ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر ابھی تک صرف چند صارفین تک محدود ہے لیکن جلد ہی اس کو بڑے پیمانے پر متعارف کروا دیا جائے گا۔ 

ٹک ٹاک کے مطابق صارفین خود ہی طے کریں گے کہ ان کی البم تک رسائی کی کتنی فیس ہو گی، اس رقم میں ٹک ٹاک کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، بس صارفین کو یہ فیچر حاصل کرنے کے لیے کچھ فیس ادا کرنا ہو گی۔ 

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے سیریز البم کے لیے رقم 1 ڈالر سے 190 تک مقرر کی ہے جو کہ صارفین ہی اپنی البم کے لیےطے کریں گے، ابھی تک ٹک ٹاک کی جانب سے سیریز فیچر کے لیے فیس کا کوئی حتمی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس فیچر کو حاصل کرنے کے لیے اہلیت کا معیار متعارف کروایا گیا ہے، ابھی تک بس اتنا ہی بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کے حصول کے لیے جلد درخواستیں موصول کی جائیں گی۔