تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی آخری واردات ۔فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان

Mar 08, 2022 | 22:45:PM
اپوزیشن۔واردات۔فوج۔پاکستان۔یو ٹیوبرز۔حمایت
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہو کر واپس آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے حمایتی یوٹیوبرز سے ملاقات میں کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید تگڑی ہو کر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی، ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے۔انہوں نے کہا فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، نومبر بہت دور ہے،جب وقت آئے گاتو فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کو میں جانتا ہوں، وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے،اپوزیشن کے پیچھے ایک ہاتھ نہیں، کئی بیرونی ہاتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا، میں نے ساری تیاری کر رکھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہیں، عثمان بزدار کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
علاوہ ازیں پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں، تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لئے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 ارکان کی حمایت موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن ارکان کے دستخط ہیں۔ عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے اپوزیشن کو سادہ اکثریت درکار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔مخالفین کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوں :عمران خان