امید ہے الیکشن کمیشن گیلانی کیخلاف غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گا: بلاول بھٹو زر دا ری

Mar 08, 2021 | 23:17:PM
امید ہے الیکشن کمیشن گیلانی کیخلاف غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گا: بلاول بھٹو زر دا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن کے بعد اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ کیا گیا۔امید ہے الیکشن کمیشن گیلانی کیخلاف غیرآئینی قدم نہیں اٹھائے گا۔ہما ری طرح  حکومت نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام کااعلان نہیں کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ غیرجمہوری طریقے سے یو سف رضاگیلانی کوروکناچاہتے ہیں۔ امید ہے کہ 12مارچ کوپی ڈی ایم چیئرمین سینٹ کاانتخاب جیت جا ئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ق لیگ کے قائد چودھری شجاعت حسین کی خیریت پوچھنے، حمزہ شہبازکی رہائی کے بعد ملاقات کرنے گیا تھا۔ہم سب اتحادی ہیں، ملاقاتیں ہونگی۔ عدم اعتماد کب اورکہاں ہونی ہے فیصلہ پی ڈی ایم نے کرنا ہے۔ پی ڈی ایم سے پہلے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ہوا تو ہمارا امیدوار جیت جائے گا، شفاف الیکشن ہی ہمارا مطالبہ ہے۔