پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہونگے،کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی 

Mar 08, 2021 | 23:04:PM
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہونگے،کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی، ملتوی ہونے والے بقیہ میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا جس کے بعد شائقین کرکٹ افسردہ ہوگئے۔
کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے سیزن 6 کے 15ویں میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے باعث شائقین کرکٹ کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں جو عالمی وبا کے باوجود کرکٹ ایونٹ شروع ہونے پر کافی پرجوش تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملتوی ہونے والے میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے آخری راؤنڈ کی میزبانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے۔ بقیہ میچز کے نئے شیڈول کا اعلان تین دن بعد متوقع ہے۔ پنجاب حکومت نے میزبانی کیلئے گرین سگنل دیدیا، احسان مانی نے فرنچائزز سے 3 دن کا وقت مانگ لیا۔