لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،عدالت برہم،رپورٹ طلب

Mar 08, 2021 | 14:29:PM
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،عدالت برہم،رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ  نےلاپتہ افراد  کیس کے حوالے سے کہا کہ جے آئی ٹیز میں ہوتا کیا ہے آج تک پیش رفت نہیں دیکھی، ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نکلتا نہ ہو۔

 جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ کمرہ عدالت میں خواتین نے فرط جذبات میں رونا شروع کردیا اور استدعا کی کہ  پتہ نہیں کب مر جاؤں، بیٹا لا دو۔لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے جے آئی ٹیز میں ہوتا کیا ہے آج تک پیش رفت نہیں دیکھی، ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نکلتا نہ ہو۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میری بہن آخری حد تک جائیں گے۔عدالت نے  رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کیسز میں پیش رفت کی ہدایت کردی۔