عثمان بزدار کی سکیورٹی اور مراعات کیلئے درخواست، چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب

Jun 08, 2022 | 21:27:PM
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سکیورٹی اور مراعات سے متعلق درخواست، لاہور ہائیکورٹ، رپورٹ طلب
کیپشن: عثمان بزدار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سکیورٹی اور مراعات سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی انکوائریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے مراعات نہ دیئے جانے پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 14 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکیورٹی اور مراعات کیلئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کرلیا، عثمان بزدار نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ سرکاری سٹاف، علاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں،اس کے علاوہ ریسٹ ہاﺅسز میں بطور سرکاری مہمان رہنے کی اجازت دی جائے ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر عطاتارڑ کوغیرقانونی طور پر گرفتارکرنے سے روکا جائے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا درخواست میں کہناہے کہ مختلف مقدمات بنانے اور نوٹس میں لائے بغیر انکوائریاں کرانے سے روکا جائے ،پنجاب حکومت کو غیرقانونی احکامات سے باز رکھا جائے ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی نے پنجاب حکومت کی انکوائریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور سے انکوائری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے مراعات نہ دیئے جانے پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 14 جون کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد بلال بٹ کو متعلقہ افسران سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی میں نعرے بازی پر گرفتار پاکستانی کو بڑی سزا سنا دی گئی