پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ۔الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت ڈونرز کے نام سامنے آنے پر الیکشن کمیشن کے ارکان حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت رکن سندھ نثار درانی نے کہا کہ ڈونرز کے نام عجیب سے لگ رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ نے جواب دیا کہ بیرون ملک منتقل ہو کر پاکستانیوں کا لب و لہجا بدل جاتا ہے ، کئی لوگوں کا اصل نام کچھ اور ہوتا ہے لیکن مشہور کسی اور طرح ہوتے ہیں ، کمیشن نے پوچھا کہ جن افراد کے نام ہیں انکے شناختی کارڈ نمبر کیوں نہیں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی کہاں گئی؟نامعلوم شخص وزیراعظم کے کمرے تک پہنچ گیا۔ پھر کیا ہوا؟بڑی خبر سامنے آ گئی
تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈونرز کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر 2018 میں لازم قرار دیئے تھے ،کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا کوئی غیر ملکی بھی براہ راست بنک میں فنڈ جمع کرا سکتا ہے ؟، وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی کا اپنا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ، بیرون ملک تمام ڈونرز ایجنٹ کے ذریعے پارٹی فنڈ جمع کراتے ہیں ۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت منگل کے روز تک ملتوی کر دی۔