سکیورٹی کہاں گئی؟نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا۔ پھر کیا ہوا؟

Jun 08, 2022 | 14:42:PM
سکیورٹی کہاں گئی؟نامعلوم شخص وزیراعظم کے کمرے تک پہنچ گیا۔ پھر کیا ہوا؟بڑی خبر سامنے آ گئی
کیپشن: نامعلوم شخص(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ  نشان لگ گیا،آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم ہاؤس میں سکیورٹی کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے کمرے تک پہنچ گیا تاہم نامعلوم شخص نے وزیر اعظم کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ  جمعہ کی شب دو بجے پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی کے باوجود سردار تنویر الیاس کے کمرے تک پہنچ گیا ،واقعہ  کے بعد وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ، ڈی آئی جی چوہدری لیاقت اور ڈی آئی جی یاسین  قریشی کو معطل  کردیا۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس 

 دوسری جانب فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ  اس شخص کے کیا عزائم تھے اور وہ وزیر اعظم ہاؤس میں کیسے داخل ہوا؟ وزیر اعظم ہاؤس میں داخل ہونے کے لیے دو بڑے گیٹ اور ان کے ساتھ دو واک تھرو  گیٹس ہیں اور  ان دونوں گیٹس پر  24 گھنٹے پولیس موجود رہتی ہے۔ اس قدر سخت سکیورٹی کی موجودگی میں کوئی نا معلوم شخص کیسے وزیر اعظم ہاؤس میں  داخل ہوا اور وزیر اعظم کے کمرے تک پہنچ کرفرار ہوگیا تاحال معمہ حل نہ ہو سکا ہے،البتہ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ  نشان لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںعوام کو ریلیف کی فراہمی۔ حمزہ شہباز  نے بڑا قدم اٹھا لیا