(24 نیوز )گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر سے بریک اپ معاملے کوسوشل میڈیا پر مذاق لیے جانے پر کافی دکھ ہوا ۔
تفصیلا ت کے مطابق انسٹاگرام پر عاصم اظہر کا گزشتہ برس کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے۔انٹرویو میں میزبا ن کے سوال پر عاصم اظہر نے بتایا کہ جو چیز آپ کے دل کے بہت قریب ہو اور اس کا سرعام یوں مذاق بنایا جائے تو دل کافی دکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس دوران صبر کیا اور میں تمام نوجوانوں کو بھی یہی مشورہ دوں گا جہاں کہیں اپنے خلاف چیزیں نظر آئیں تو آپ اسے اپنی زندگی سے بلاک کردیں اور صبر کریں کیوں کہ صبر سب سے اچھی دوائی ہے۔
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ہانیہ سے بریک اپ کے بعد میں نے 6 دن انسٹاگرام ، ٹوئٹر اور فیس بک کو اپنے موبائل سے ہی ڈیلیٹ کردیا تھا، اکاو¿نٹس ڈی ایکٹیویٹ اس لیے نہیں کیے تھے کہ اگر ایسا کرتا تو اس مسئلے کو مزید طوالت ملتی ۔
یا د رہے کہ گزشتہ برس کئی سال سے گہری دوستی رکھنے والے جوڑے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم کا بریک اپ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حرامانی کی دھوم دھام سے ٹک ٹا ک پر انٹری۔۔پہلی ویڈیو بھی شیئر کر دی