یوئیفا یورپین فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز11 جون کو ہوگا

Jun 08, 2021 | 21:51:PM
یوئیفا یورپین فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز11 جون کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چمپئن شپ کا افتتاحی میچ 11 جون کواٹلی اور ترکی کے درمیان اولمپک سٹیڈیم اٹلی میں کھیلا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین فٹ بال چمپئن شپ 11 جون سے شروع ہو گی،پرتگال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ چمپئن شپ میں 24 یورپی ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔
 گروپ اے میں ترکی، اٹلی، ویلز اور سوئٹزرلینڈ، گروپ بی میں ڈنمارک، فن لینڈ، بلجیم اور روس، گروپ سی میں ہالینڈ، یوکرین آسٹریا اور نارتھ مقدونیہ، گروپ ڈی میں انگلینڈ، کروشیا، سکاٹ لینڈ اور جمہوریہ چیک، گروپ ای میں سپین سویڈن، پولینڈ اور سلواکیہ جبکہ گروپ ایف میں ہنگری، پرتگال، جرمنی اور فرانس شامل ہیں۔
 پرتگال کی ٹیم دفاعی چمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔ گروپ سٹیج میں ہر ٹیم تین، تین میچ کھیلے گی اور 16 ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 11 جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں:ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کل سے ابوظہبی میں شروع ہونگے