(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ منحرف ارکان کو عوام نے رد کر دیا ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 20 کی 20 سیٹیں جیتے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں،لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بلند ہے۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،وہ وقت دورنہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دئیے گئے حلف سے مکر گئے،سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری فنڈز کا نوٹس لے،ن لیگ والے دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: طیبہ گل کے الزامات، ڈی جی نیب لاہورکا 10 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس