حج اجتماع سے واپسی پر ملک میں کرونا وائرس منتقلی کا خطرہ

Jul 08, 2022 | 13:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: حج اجتماع سے واپسی پر ملک میں کرونا وائرس منتقلی کا خطرہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )این سی او سی کے مطابق حج اجتماع سے واپسی پر ملک میں کرونا وائرس منتقلی کا خطرہ ہے، اس لئے حجاج کی وطن واپسی پر ان کی ریپڈ انٹیجن ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر حج نے ڈی جی سی اے اے کو تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔وزرات صحت نے سی اے اے سے پرائیویٹ ایئر لائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا منتقلی کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے ایئرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان ایئرپورٹس پر تمام حجاج کے ٹیسٹ کیے جائیں، اور تمام مسافروں کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر گھر میں 10 روزقرنطینہ کرے، اور ایئرپورٹ مینجرز، اےایس ایف اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلاتعطل ٹیسٹنگ یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کیسز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے اعدادشمارجاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی ميں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 409 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق لاہور میں 115 کیسز سامنے آئے ہیں اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 5.37 فیصد رہی، اسلام آباد ميں 52 کيسز کے ساتھ شرح 3.35 فیصد، پشاور میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کوئٹہ ميں 4، مظفرآباد میں 3، حیدرآباد میں 3، فیصل آباد میں 5، ایبٹ آباد میں2، راولپنڈی ميں 16، نوشہرہ میں1 نیا کیس رپورٹ ہوا۔