لاہور ہائیکورٹ ، پٹواریوں سے متعلق بڑاتحریری فیصلہ جاری

Jul 08, 2021 | 11:08:AM
لاہور ہائیکورٹ ، پٹواریوں سے متعلق بڑاتحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے پٹواریوں سے متعلق بڑا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے پٹواریوں کو پرائیویٹ بلڈنگ سے فوری سرکاری بلڈنگ میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے پٹواریوں کے ساتھ پرائیویٹ افراد رکھنے سے سختی سے روک دیا پرائیوٹ افراد رکھنے والے پٹواریوں کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن مقدمات درج کرے۔

انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے کیسز کی وجہ سے ہی پاکستان کرپشن کے حوالے ٹاپ ممالک میں ہے آیندہ کسی پرائیویٹ شحص کو ریونیو سرکل میں کام کی اجازت نہ دی جائے عدالت کا سیینر ممبر بورڈ آف ریونیو کو حکم مستقبل میں اگر کوئی پٹواری ملوث پایا گیا تو ڈی جی اینٹی کرپشن اسکے خلاف کارروائی کریںگے ۔

پٹواری کے ساتھ پرائیویٹ بندے بٹھانے میں اگر اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی سی سمیت کوئی بھی افسر ملوث ہے تو ڈی جی اینٹی کرپشن کاروائی کریں اس کیس میں سئننر بورڈ آف ریونیو اور اسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر اور کمشنر بہاولپور کو نوٹس جاری کر دئیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں:    آج سےنویں کلاس کے سالانہ امتحانات کا آغاز