سانحہ مری افسوسناک ، سیاحوں کی رہنمائی کیلئے انفارمیشن سسٹم تیار کیا جائے ،وزیراعلیٰ سندھ 

Jan 08, 2022 | 20:15:PM
وزیراعلیٰ سندھ، مری واقعے، افسوس کا اظہار
کیپشن: مراد علی شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مری واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاحوں کی رہنمائی کیلئے انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ایسے دل دہلا دینے والے سانحات رونما ہوتے رہیں گے ۔
اپنے بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ جب محکمہ موسمیات کی جانب سے مری،گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی تھی تو اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کو آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جانوں کا اس طرح کاضیاع اور خاندانوں کا گاڑی میں سخت سردی سے جم کر انتقال کرجانا کافی تکلیف دہ امر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں برفانی طوفان۔۔قیامت کی رات، گاڑیوں میں زندہ بچے افراد کی پکار۔۔ ویڈیو وائرل ہو گئی
 وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ سیاحوں کو موسم کی صورتحال، رہائش کی سہولیات، سڑکوں کی حالت زار اور رش کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے معلوماتی نظام تیار کرنا چاہیے تاکہ انہیں بروقت روکا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور شدید متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی آنکھوں سے لوگوں کو سسک سسک کر مرتے دیکھا۔۔۔ بچ کر آنے والوں نے اپنی روداد سنا دی