کراچی: سانحہ مچھ کیخلاف 25 مقامات پر دھرنے، ٹریفک بلاک ، لوگوں کو مشکلات

Jan 08, 2021 | 13:06:PM
کراچی: سانحہ مچھ کیخلاف 25 مقامات پر دھرنے، ٹریفک بلاک ، لوگوں کو مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز) کراچی شہر کے 25 مقامات پر سانحۂ مچھ کے خلاف دھرنے جاری ہیں جبکہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر دیا جا رہا ہے، ٹریفک بلاک ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقوں کورنگی کراسنگ،سخی حسن، ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ پر بھی سانحۂ مچھ کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں، ادھرصفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا چورنگی پل، سمامہ پل کے قریب بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ملیر 15، اسٹار گیٹ، نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی، انچولی، فائیو اسٹار چورنگی،ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر اور 1 نمبر  پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔سٹیل ٹاؤن چوک، کورنگی ڈھائی نمبر، سرجانی کے ڈی اے فلیٹس شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اور پیپلز چورنگی پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔شارع فیصل اور گلستان جوہر کے راستے بند ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ آنے جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔