اگلے 3 ماہ سیاست کیلئے اہم : شیخ رشید

Jan 08, 2021 | 12:59:PM
اگلے 3 ماہ سیاست کیلئے اہم : شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ سیاست کیلئے بہت اہم ہیں۔پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی لیکن اپوزیشن جیسا رویہ اختیار کرے گی ہم بھی ان کے ساتھ ویسا برتاؤ کریں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے 90 روز سیاست کیلئے بہت اہم ہیں۔19 جنوری کوالیکشن ہے اوریہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آرہے ہیں۔حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی جو اسلام آباد آنا چاہتے ہیں آجائیں۔اپوزیشن جیسا رویہ اختیار کرے گی اس کےساتھ ویسا ہی برتاؤ کیا جائے گا۔ہماری پوری کوشش ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر رہے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہورہے ہیں۔پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن استعفے نہیں دے گی ۔ پی ڈی ایم جماعتیں ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ مچھ واقعہ انسانیت کامسئلہ ہے اس پرسیاست نہیں کرنی چاہیئے۔افغان شہری شہید ہوئے ہیں ان کو بھی پیسے دینے کو تیار ہوں۔وزیراعظم کسی وقت بھی کوئٹہ روانہ ہوسکتے ہیں، میری بھی یہی رائے تھی وزیراعظم کو کوئٹہ جانا چاہیے۔

شاہد خاقان کی  لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا مجھے پتا تھا شاہدخاقان عباسی ایساکریں گے،کابینہ کافیصلہ ہےمیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کردی ہے،ایگزٹ کا ویزا بھی آن لائن کررہے ہیں،ایک لاکھ آئی ڈی کارڈ روزانہ جاری ہوں گے،ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے۔ اسامہ ستی کے قتل کا واقعہ قابل مذمت ہے، گرفتار 5 اہلکاروں کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

قبل ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سال ذمہ داریوں کا سال ہے، موجودہ سال میں آپ کو بہت سے امتحانات سے گزرنا پڑے گا، پولیس نے دیانت اور صداقت سے ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، جب قوم پر مشکل پڑتی ہے تو پولیس کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔